ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی کا سوال ، کیوں نہیں بڑھایا دفاعی بجٹ ؟

راہل گاندھی کا سوال ، کیوں نہیں بڑھایا دفاعی بجٹ ؟

Tue, 02 Feb 2021 12:29:49    S.O. News Service

نئی دہلی، 2؍فروری (ایس او نیوز؍ایو این آئی) بجٹ خطاب میں وزیر خزانہ کا دفاع کا ذکر نہ کرنا سب کو حیران کر رہا ہے اور حزب اختلاف سوال پوچھ رہا ہے کہ ایسے وقت میں جب چین کی جارہیت جاری ہے اس وقت خطاب میں دفاعی بجٹ کا ذکر نہ کرنا مایوسی پیدا کرتا ہے۔ ادھر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سرحد پر چینی افواج کی موجودگی کے درمیان دفاعی بجٹ نہیں بڑھانے کے لئے مرکزی حکومت کو ہدفِ تنقید بنایا ہے۔

مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’چین نے ہمارے علاقے میں قبضہ کیا ہے اور ہمارے فوجی شہید ہوئے ہیں ۔ وزیر اعظم نےفوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی اورفوٹو کھینچوائے۔ ان کے لئے دفاعی بجٹ کیوں نہیں بڑھایا ‘‘۔

کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا ’’ جو چیزیں ملک کی سلامتی اور شناخت کے لئے ضروری تھیں، ان کا ذکر بھی وزیر خزانہ نے نہیں کیا ۔ ملک کے دفاعی بجٹ میں ایک پھوٹی کوڑی بھی نہیں بڑھائی گئی ۔ ایسے وقت پرجب چین ہماری سرزمین پرقبضہ کئے ہوئے ہے ، دفاعی بجٹ پربحث تک نہ کرنا ، ملک کی حکومت کی ترجیح کی طرف اشارہ کرتا ہے‘‘۔


Share: